Site icon Tashakur News

سیکیورٹی ڈویژن میں اپریل 2026 کے “ایمپلائیز آف دی منتھ” کا اعلان، شاندار کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کو اعزاز

Screenshot 2026 05 20 205229

کراچی: سیکیورٹی ڈویژن نے اپنے ذیلی یونٹس کے لیے ماہ اپریل 2026 کے “ایمپلائیز آف دی منتھ” کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد شاندار کارکردگی، لگن اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہنا ہے۔

جاپانی قونصل جنرل کی وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات، سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی منظوری سے شفاف اور میرٹ پر مبنی کارکردگی کے جائزے کے بعد افسران و اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU)، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس، پولیس مددگار-15 اور فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت مختلف یونٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وقت کی پابندی، ڈسپلن، دیانت داری، ٹیم ورک اور کرائسز مینجمنٹ جیسے پہلو شامل تھے۔

اعلان کے مطابق درج ذیل افسران و اہلکاروں کو “ایمپلائیز آف دی منتھ” قرار دیا گیا:

انسپکٹر نوید سلیم خان (SSU)، انسپکٹر لبنیٰ مقصود (SSU)، سب انسپکٹر غلام شبیر (کورٹ پولیس)، جونیئر کلرک سید فرقان احمد (سیکیورٹی-II)، کانسٹیبل جبار حسین (پولیس-15)، لیڈی کانسٹیبل زہرہ (FSC)، کانسٹیبل بلال خان (سیکیورٹی-I)، کانسٹیبل عبداللہ (SSU)، اور کانسٹیبل ملک مظفر نذیر (SSU)۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے منتخب اہلکاروں سے ملاقات میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف ادارے میں حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ایمپلائی آف دی منتھ” پروگرام کا مقصد ادارے میں کارکردگی، جوابدہی اور مثبت مسابقت کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

تقریب ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جہاں افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Exit mobile version