Site icon Tashakur News

جاپانی قونصل جنرل کی وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات، سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

Screenshot 2026 05 20 204601

کراچی: جاپان کے قونصل جنرل مسارو ہاتوری نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کمپلینٹ سیل متحرک، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے شہری شکایات سن لیں

ملاقات میں جاپانی وائس قونصل ہوری کینگو بھی شریک تھے، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، جاوید عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران سندھ حکومت اور جاپانی قونصل خانے کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر جاپانی وفد کو بریفنگ دی گئی۔

جاپانی وفد نے سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Exit mobile version