امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس Seth Moulton نے ایران جنگ سے متعلق سخت سوالات اٹھاتے ہوئے امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل کُوپر کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا۔
دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، شی جن پنگ
سینیٹ کمیٹی کی بریفنگ کے دوران سیتھ مولٹن نے سوال کیا کہ اگر امریکی صدر Donald Trump پہلے ہی یہ دعویٰ کرچکے تھے کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ ہوچکا ہے تو پھر جنگ شروع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا صدر ٹرمپ نے پہلے جھوٹ بولا تھا؟
سیتھ مولٹن نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا یہ بھی امریکی منصوبے کا حصہ تھا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کردے گا؟ اور کیا یہ بھی پلان میں شامل تھا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے چین سے مدد مانگنا پڑے گی؟
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں 56 فیصد تک اضافہ بھی کیا منصوبے کا حصہ تھا؟ مزید کتنے امریکی فوجیوں کی جانیں اس جنگ میں جائیں گی؟
ڈیموکریٹک رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ ہار رہا ہے۔

