Site icon Tashakur News

دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، شی جن پنگ

434390 2625856 updates

Xi Jinping نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہو رہی ہے۔
پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ، روزانہ تین وقت گرم کھانا فراہم

بیجنگ میں روسی صدر Vladimir Putin سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی کامیابی سیاسی باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی اور بحالی میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ کے بحران کے دوران روس ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کو منصفانہ اور متوازن عالمی گورننس سسٹم کے قیام کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے Xi Jinping نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے سے توانائی کی سپلائی مستحکم ہوگی اور عالمی تجارتی نظام میں حائل رکاوٹیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ خطے میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا۔ ملاقات کے دوران Vladimir Putin نے شی جن پنگ کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Exit mobile version