سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال پاکستانی عازمین حج کے کھانوں اور مینیو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق عازمین کو معیاری اور تازہ کھانا فراہم کرنے کیلئے 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دوسری بار تہران روانہ، ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع
ذرائع کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے زائد لاگت آئے گی جبکہ ہر حاجی کو یومیہ 36 سعودی ریال، یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا دیا جا رہا ہے۔ ناشتے میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل ہیں جبکہ دوپہر اور رات کے کھانوں میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اعلان کیا گیا ہے کہ رواں برس Ali Al Hudhaify خطبۂ حج دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی 9 ذوالحجہ 1447 ہجری بمطابق 26 مئی کو مسجد نمرہ، عرفات میں خطبہ حج دیں گے۔

