بانی پی ٹی آئی Imran Khan کے وکیل Salman Safdar بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہوں نے اپیلوں کی فوری پیروی سے معذرت کرلی۔
خالد قادری پر قاتلانہ حملے کی عدم گرفتاری پر پاکستان سنی تحریک کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ، سخت احتجاج کی وارننگ
عدالت میں سماعت کے دوران Salman Akram Raja نے سلمان صفدر کی جانب سے درخواست پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں آنکھوں کے معائنے کیلئے بیرون ملک جانا ہے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سننے سے انکار کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے مہلت دی جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ سلمان صفدر کی طبیعت ناساز ہے اور وہ فوری طور پر مقدمات کی پیروی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان اکرم راجہ یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ Imran Khan اور Bushra Bibi کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں جبکہ ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

