Site icon Tashakur News

حمزہ طبانی کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا، صدر مملکت کی جانب سے قومی خدمات کا اعتراف

WhatsApp Image 2026 05 19 at 10.03.14 PM

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران طبانی گروپ کے چیئرمین حمزہ طبانی کو ملک کے اعلیٰ سول اعزاز “ستارۂ امتیاز” سے نواز دیا۔

شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین

یہ اعزاز انہیں کاروبار، صنعت، سماجی خدمات اور قومی ترقی کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب کے دوران حمزہ طبانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے فخر اور بڑی ذمہ داری کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے اپنی خدمات مزید بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے صدرِ پاکستان اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

Exit mobile version