Site icon Tashakur News

سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی مسائل کے حل کا سلسلہ جاری، جام خان شورو نے شکایات سن لیں

Screenshot 2026 05 19 204645

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماڑیپور میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا اور فون پر شہریوں کی شکایات سنیں۔

اس موقع پر شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات وزیر آبپاشی کے سامنے پیش کیں، جس پر جام خان شورو نے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے ازالے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ کابینہ کے اراکین روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں عوامی مسائل سنتے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق سی ایم کمپلینٹ سیل کے ٹول فری نمبر 080091915 جبکہ 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 پر عوامی نمائندے شہریوں کی شکایات کے اندراج اور حل کیلئے موجود ہیں۔

Exit mobile version