Tashakur News

ماڑیپور میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

کراچی: ماڑیپور میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کو سزائے موت، 30 سال قید اور 24 لاکھ جرمانے کی سزا

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ ماڑیپور کی چوکی ٹرک اڈہ پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی کہ یونس گودام کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر چوکی انچارج ٹرک اڈہ کی سربراہی میں موجود اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان عرف کوکو اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایک موٹر سائیکل اور متعدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version