Site icon Tashakur News

ایران نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو سخت فیصلہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ: وائٹ ہاؤس

434324 6284503 updates

وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان انا کیلی نے کہا ہے کہ اگر ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔
خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر امریکی حملہ مؤخر، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: اسرائیلی صحافی کا دعویٰ

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ایران کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق ایران اس وقت عسکری طور پر کمزور، معاشی دباؤ کا شکار اور عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں اور اگر تہران نے مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو واشنگٹن سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی “ریڈ لائنز” واضح کر دی ہیں، جن میں بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق اگر ایران نے ان شرائط کو تسلیم نہ کیا تو امریکا اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا۔

Exit mobile version