Tashakur News

ایم نائن موٹروے حادثے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، آئی جی سندھ کی ورثاء سے تعزیت

ضلع ملیر کی حدود ایم نائن موٹروے پر ٹرالر کی ٹکر سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر صاحب خان اور کانسٹیبل واجد علی کی نماز جنازہ ضلع ایسٹ پولیس ہیڈکوارٹر سعود آباد کمپلیکس ملیر میں ادا کردی گئی۔
لانڈھی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی و ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی موٹروے پولیس سمیت پولیس افسران، شہداء کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور سندھ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایم نائن موٹروے پر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس موبائل کو تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار دورانِ ڈیوٹی شہید ہوگئے تھے۔

WhatsApp Image 2026 05 18 at 4.17.15 PM 2

Exit mobile version