امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مہنگے پٹرول اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کریں گے۔
زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کو سراہا
ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے عدالت میں معاشی پالیسیوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر ان کی گاڑی کو وفاقی آئینی عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے لیے قانونی ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔
جماعت اسلامی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں عوام شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور پٹرول و ٹیکس پالیسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ضروری ہے۔
یہ پٹیشن وفاقی آئینی عدالت میں دائر کیے جانے کا امکان ہے جہاں آئینی نکات پر دلائل پیش کیے جائیں گے۔

