Site icon Tashakur News

زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

WhatsApp Image 2026 05 18 at 2.07.27 PM

کراچی میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم اور ان کے آفیشلز پر مشتمل وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بلوچستان میں مون سون و ہنگامی صورتحال کیلئے 75 ارب روپے کے کنٹنجنسی پلان کی منظوری

ایس ایس یو کے کمانڈنٹ عامر خان نیازی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں یونٹ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، جدید تربیت اور اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی بین الاقوامی کھیلوں کی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ایس ایس یو کی اولین ترجیح ہے۔

دورے کے دوران وفد نے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فورس کی نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ کھلاڑیوں نے خصوصاً ان لیڈی کمانڈوز کی خدمات کو سراہا جو کراچی میں میچز کے دوران سیکیورٹی فرائض انجام دیتی ہیں۔

زمبابوے ویمن ٹیم کے وفد نے پاکستان میں قیام کے دوران مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا اور کراچی میں بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لیے ایس ایس یو کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

دورے کے اختتام پر کمانڈنٹ ایس ایس یو نے وفد کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version