Site icon Tashakur News

بلوچستان میں مون سون و ہنگامی صورتحال کیلئے 75 ارب روپے کے کنٹنجنسی پلان کی منظوری

Screenshot 2026 05 18 145832

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون 2026، ہیٹ ویو اور دیگر ممکنہ موسمی و قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جامع کنٹنجنسی پلان کی منظوری دے دی گئی۔
یو اے ای میں نیا قانون نافذ، نجی کمپنیوں کو ہر ماہ یکم تاریخ تک تنخواہ دینے کی پابندی

اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 500 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کے مراکز فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مزید یہ کہ تحصیل سطح پر بھی ریسکیو مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی، جن میں ایمبولینس سروسز، طبی عملے کی دستیابی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بروقت ریسپانس ناگزیر ہے۔

اجلاس میں عوامی آگاہی مہمات، ٹھنڈے پانی کے اسٹالز، شیڈز کی تنصیب اور ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری ریلیف و بحالی کے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر پیشگی انتظامات ضروری ہیں۔

Exit mobile version