Site icon Tashakur News

یو اے ای میں نیا قانون نافذ، نجی کمپنیوں کو ہر ماہ یکم تاریخ تک تنخواہ دینے کی پابندی

434283 7328675 updates

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکومت نے نجی کمپنیوں کے لیے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے نیا قانون نافذ کردیا ہے، جس کے تحت تمام نجی اداروں کو ہر مہینے کی پہلی تاریخ تک اپنے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔
اسرائیلی بحریہ کا غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے کا دعویٰ، گلوبل صمود فلوٹیلا کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا

وزارتِ محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد ورکرز کو بروقت اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانا اور تاخیر کے رجحان کا خاتمہ ہے۔ بیان کے مطابق یکم تاریخ کے بعد تنخواہ کی ادائیگی کو سسٹم میں تاخیر تصور کیا جائے گا۔

وزارت نے واضح کیا کہ نئی قانون سازی صرف نجی کمپنیوں پر لاگو ہوگی جبکہ سرکاری ادارے اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد لیبر قوانین پر عملدرآمد کو سخت بنانا اور ملازمین کے مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version