Site icon Tashakur News

فریال تالپور سے کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، کاروباری مسائل اور معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

WhatsApp Image 2026 05 17 at 9.59.11 PM

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں قومی ڈائیلاگ کونسل کے تحت قومی اتحاد کانفرنس، معاشی بحران، مہنگائی اور اصلاحات پر زور

وفد میں کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما زبیر موتی والا، ریحان حنیف، ایم جاوید بلوانی، طارق یوسف اور ادریس میمن شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کاروباری برادری نے ٹیکس، سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی پیداوار اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

فریال تالپور نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پیپلز پارٹی تاجر برادری کے مسائل کے حل اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ارکان قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی اور کرنل (ر) اسد نیازی، ایم پی اے سہیل انور سیال، ایم پی اے سعدیہ جاوید اور کرم اللہ وقاصی بھی موجود تھے۔

Exit mobile version