Site icon Tashakur News

انمول عرف پنکی کے شناختی و سفری دستاویزات سامنے، پاسپورٹ 2023 میں ایکسپائر ہوا، تحقیقات جاری

434216 5142924 updates

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی اہم شناختی دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں، جن میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔

کراچی: صوبہ نگر دستگیر میں دو گروپوں میں تصادم، 24 افراد گرفتار، مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہو چکا ہے۔ اسی طرح اس کا قومی شناختی کارڈ 6 دسمبر 2016 کو کراچی سے جاری کیا گیا تھا، جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن اقبال کا پتہ درج ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کی جانب سے نام تبدیل کر کے نیا شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کا بھی انکشاف ہوا ہے، جبکہ اس کے سفری ریکارڈ اور بیرون ملک آمد و رفت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے اہلخانہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گارڈن پولیس نے حال ہی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئی تھیں۔

Exit mobile version