Site icon Tashakur News

ٹیپو سلطان پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 05 17 at 7.52.19 PM

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈیفنس بخاری کمرشل ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، نوجوان جاں بحق

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق اے ایس پی بہادر آباد ندا جنید کی سربراہی میں تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران ملزم عبداللہ مسعود کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبداللہ کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

Exit mobile version