Site icon Tashakur News

ڈیفنس بخاری کمرشل ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، نوجوان جاں بحق

Screenshot 2026 05 17 195957

کراچی: ڈیفنس بخاری کمرشل میں تین روز قبل پیش آنے والے مہلک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں حادثے کے لرزہ خیز مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی لنڈا فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری

موصولہ فوٹیج کے مطابق سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تھی کہ ایک کار یوٹرن لے کر دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کرتی ہے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ڈالا گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار اچھل کر کافی دور جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نوجوان سلمان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کار میں موجود دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے میں ملوث گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version