Tashakur News

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی لنڈا فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع لنڈا فیکٹری میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے۔

سندھ پولیس ماؤنٹینئرنگ ٹیم کے قیام کیلئے ٹرائلز مکمل، 25 اہلکار شارٹ لسٹ

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ ٹرکس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تاحال آگ لگنے کی وجوہات اور کسی جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Exit mobile version