Site icon Tashakur News

سکھن پولیس کی بڑی کارروائی، گھر سے 850 کلو چھالیہ اور تیار گٹکا ماوا برآمد، ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 05 17 at 7.37.11 PM 1

کراچی: ضلع ملیر کی سکھن پولیس نے گٹکا ماوا اور مضر صحت اشیاء کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے بھاری مقدار میں چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کی غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے کراچی میں ملاقات، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ایس ایچ او سکھن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بھینس کالونی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جہاں ایک گھر کے اندر قائم خفیہ مقام سے گٹکا ماوا تیار کرنے کا سامان برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے چھالیہ اور گٹکا ماوا گھر کے اندر خفیہ جگہ پر چھپا رکھا تھا اور وہ تیار شدہ گٹکا ماوا شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے والا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عمیر ولد شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے 850 کلو چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور ایک ڈیجیٹل کانٹا تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ اس دھندے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ملیر پولیس کے مطابق گٹکا ماوا اور منشیات جیسی مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version