کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں بروقت ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
حیدرآباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش گرفتار، چرس اور ہیروئن برآمد
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ویجیلینس کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ یہ کمیٹیاں نہ صرف صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں گی بلکہ آلائشیں بروقت اٹھانے کے عمل کو بھی یقینی بنائیں گی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور کھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے یا جانوروں کی کھالیں پھاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ضرورت پڑنے پر ایف آئی آر بھی درج کی جا سکے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ویجیلینس کمیٹیاں عید کے دوران صفائی مہم کی مسلسل نگرانی کریں گی اور کسی بھی غفلت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ شہر میں صفائی اور حفظانِ صحت کی صورتحال بہتر رکھی جا سکے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آلائشوں سے متعلق شکایات کمشنر کراچی کے ریسکیو/ہیلپ لائن نمبر 1299 پر درج کرا سکتے ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

