Site icon Tashakur News

بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، عدالت کا کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

434162 9998514 updates

کراچی کی مقامی عدالت نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
حکومت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کر دی

سینئر سول جج وسطی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر عوام کے تحفظ کی غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور اگر کسی کھمبے پر دیگر اداروں کی تاریں موجود ہوں تب بھی کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا کے الیکٹرک کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ عوامی مقام پر نصب پول میں کرنٹ موجود ہونا بذات خود غفلت اور لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ 90 روز کے اندر دعویٰ کنندگان کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں شہری شیخ سعد بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ متاثرہ علاقے کے مکینوں نے واقعے سے قبل پول میں کرنٹ ہونے کی شکایات بھی کی تھیں، تاہم مبینہ طور پر بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جن پر عدالتیں ماضی میں بھی بجلی تقسیم کار اداروں کو ذمہ دار قرار دے چکی ہیں۔

Exit mobile version