Site icon Tashakur News

اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، آئس برآمد

WhatsApp Image 2026 05 15 at 9.39.11 PM

کراچی کے ضلع ویسٹ میں تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس، گورننس، کرپشن اور امن و امان پر شدید تنقید

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 44 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عذیم ولد رضا اور عادل انصاری ولد رمضان علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، جس سے ان کے عادی جرائم پیشہ ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version