Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا

Screenshot 2026 05 15 200652

کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جس کا مقصد صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور مریضوں کی ہنگامی فضائی منتقلی کو ممکن بنانا ہے۔

کراچی میں ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کی بڑی کارروائی، ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب، کروڑوں روپے برآمد

افتتاحی تقریب کے موقع پر بتایا گیا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جس میں آکسیجن سسٹم، جدید مانیٹرنگ مشینیں اور دیگر ضروری طبی آلات نصب کیے گئے ہیں تاکہ دورانِ پرواز مریضوں کو بہترین نگہداشت فراہم کی جاسکے۔

انتظامیہ کے مطابق اس سروس میں نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی شامل کیا گیا ہے، جو انتہائی نازک حالت میں بچوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز ایئر ایمبولینس بلوچستان کے ان علاقوں کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے جہاں زمینی راستے دشوار اور وقت ضائع ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ایمرجنسی طبی نظام بہتر ہوگا بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بروقت علاج فراہم کرنا بھی ممکن ہوگا۔

Exit mobile version