Site icon Tashakur News

سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹوں میں گرفتار، حلیہ بدلنے کی کوشش ناکام

WhatsApp Image 2026 05 15 at 7.25.27 PM

کراچی کے ضلع کورنگی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا افغانی گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ معلومات، تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انتہائی شاطر اور چالاک تھا، جس نے شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی داڑھی منڈوا کر حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا، تاہم پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانش ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ خواتین کے احترام اور عزت کے تقدس کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور اس نوعیت کی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم سے دیگر پہلوؤں پر بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Exit mobile version