Site icon Tashakur News

کراچی: کوکین ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے، مزید گرفتاریاں

Drug dealer pink

منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ساؤتھ پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کوکین برآمد کرلی، جبکہ منشیات کی رقم وصول کرنے والے دو مبینہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف

پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر سچل گوٹھ کے علاقے میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران کوکین برآمد ہوئی، جبکہ جمشید کوارٹر میں بھی ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران تفتیشی افسر کے ہمراہ ملزمہ انمول عرف پنکی بھی موجود تھی، جبکہ برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات مرتب کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب حساس ادارے اور ساؤتھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فیاض خٹک اور ذیشان خٹک کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان مبینہ طور پر منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی میں ملوث تھے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم ذیشان خٹک کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منشیات کی رقم منتقل کی جاتی تھی، جبکہ دونوں ملزمان پنکی کی گرفتاری کے بعد اپنی دکان بند کرکے روپوش ہوگئے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران بینکنگ ایپلی کیشنز سے لیس موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے ہیں اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی اور گرفتار ملزمان کے درمیان تعلق اس وقت قائم ہوا جب وہ اے ون ایریا میں رہائش پذیر تھی۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سیشن کورٹ نے اس سے قبل ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، جبکہ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

Exit mobile version