اسلام آباد: پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ جدید کروز میزائل جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا، جبکہ یہ تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کامیاب تجربے پر صدرِ مملکت Asif Ali Zardari، وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif، چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فضائیہ و بحریہ کے سربراہان نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 میزائل نظام کی کامیاب آزمائش پاکستان کی دفاعی استعداد میں مزید بہتری اور خطے میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

