Site icon Tashakur News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیرِ ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست، قومی سلامتی اور انفارمیشن وارفیئر پر تفصیلی گفتگو

Screenshot 2026 05 14 230226

کراچی: شفاء تعمیرِ ملت یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، فتنہ الخوارج، فتنہ الہند اور انفارمیشن وارفیئر کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

نشست کے دوران طلبہ نے مختلف سوالات کیے جن کے جوابات دیے گئے، جس پر شرکاء نے کہا کہ اس سیشن سے ان کے کئی سوالات اور ابہامات دور ہوئے ہیں اور انہیں قومی بیانیے، سکیورٹی چیلنجز اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے بہتر آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

مختلف شہروں خصوصاً وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے براہِ راست سوالات کے موقع کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق نے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کو مزید مضبوط کیا ہے۔

اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل کو جعلی خبروں، پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضروری ہے تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہا کہ پاک افواج نے معرکۂ حق میں جرات اور دلیری کے ساتھ دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے، اور نوجوان نسل کو بھی پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

Exit mobile version