کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون نے "ڈرگ فری کمپین” کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نیپئر کی حدود سے منشیات فروشی میں ملوث ایک عادی اور پیشہ ور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت افتخار حسین میمن کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد ویڈ برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے اور اس کے خلاف مختلف جرائم کا ریکارڈ موجود ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے "ڈرگ فری کمپین” کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

