ادارہ ترقیات کراچی (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکٹر 10 اور 13 میں قائم غیر قانونی مارکیٹنگ دفاتر مسمار کر دیے۔
ملیر پپری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن، درجنوں ڈھانچے مسمار
آپریشن ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد شکیل کی نگرانی میں کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے۔
کارروائی کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات اور دفاتر کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ادارے کی جانب سے پہلے ہی قبضہ مافیا کی نشاندہی کے لیے اشتہارات اور نوٹسز جاری کیے جا چکے تھے، تاہم غیر قانونی سرگرمیاں جاری رہنے پر آپریشن کیا گیا۔
ڈی جی کے ڈی اے اصغران صدیقی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کی واگزاری کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔
.
