Site icon Tashakur News

ملیر پپری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن، درجنوں ڈھانچے مسمار

Screenshot 2026 05 13 172816

ملیر کے علاقے پپری میں اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم نے انکروچمنٹ عملے اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔
کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر بڑا کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

کارروائی کے دوران کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیوریج نالے پر قائم غیر قانونی گھروں اور مارکیٹوں کو مسمار کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متعدد بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات خالی نہیں کی گئیں، جس کے بعد کارروائی ناگزیر ہوگئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تعمیرات کے باعث علاقے میں سیوریج لائنیں بند ہو چکی تھیں، جس سے نکاسی آب کا نظام شدید متاثر ہو رہا تھا۔

بلدیاتی نمائندوں کے مطابق نالوں اور مین ہولز پر قبضے کے باعث سیوریج کی صفائی اور مرمت کا کام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یوسی چیئرمین نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقے میں سیوریج کے نظام کو بحال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد نکاسی آب کے نظام کو بحال کرنا اور سرکاری انفراسٹرکچر پر قبضے کا خاتمہ ہے، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

Exit mobile version