فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی) نے شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں جعلی، ایکسپائری تبدیل شدہ اور “Not for Sale” ادویات کی مبینہ سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس آئی یو کی کورنگی میں کارروائی، چرس کے دو بڑے سپلائر گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی نگرانی میں ڈینسو ہال کے قریب کچی گلی اور میڈیسن سینٹر مارکیٹ میں کی گئی۔
چھاپوں کے دوران تقریباً 20 دکانوں سے بھاری مقدار میں مشکوک ادویات برآمد کی گئیں جن میں جعلی اور ایکسپائری تبدیل شدہ میڈیسن بھی شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر کراچی بھر میں خطرناک اور غیر معیاری ادویات کی سپلائی میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 20 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد فارماسیوٹیکل مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں منظم اور بڑے پیمانے پر چلنے والے نیٹ ورک کے شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

