Site icon Tashakur News

برطانوی میڈیا کا انکشاف: بھارتی نیٹ ورکس میں نوکریوں کے لیے مبینہ جعلسازی اور انٹرویو معلومات شیئرنگ

433950 5869407 updates

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض بھارتی شہری مبینہ طور پر اپنی کمیونٹی کے افراد کو نوکریاں دلوانے کے لیے غیر شفاف طریقے اور جعلسازی کا سہارا لیتے ہیں۔
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے یو اے ای کو آئرن ڈوم دفاعی نظام فراہم کیا: امریکی سفیر

رپورٹ کے مطابق ایسے نیٹ ورکس میں خفیہ انٹرویو سوالات اور بھرتی کے عمل سے متعلق معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں، جس سے میرٹ پر اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ گوگل کے ایک سابق کنٹریکٹر کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنیوں میں بعض ملازمتیں بیرونِ ملک منتقل ہونے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث ایچ-1 بی ویزا اور امیگریشن پالیسیوں پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ امریکی ٹیک سیکٹر میں غیر ملکی بالخصوص بھارتی ورکرز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

گوگل کے سابق کنٹریکٹر اسٹیون ایجنگٹن کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض مواقع پر نئے آنے والے ملازمین کو خود تربیت دینے پر مجبور کیا گیا، جبکہ انٹرویو سے متعلق معلومات مبینہ طور پر نیٹ ورکس کے اندر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

Exit mobile version