کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے تبادلوں، نئی تعیناتیوں اور ایک افسر کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
منشیات سپلائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، انمول عرف پنکی گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
یہ احکامات ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مظمل حسین کی منظوری سے جاری کیے گئے جبکہ نوٹیفکیشنز پر ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل گلزمان درانی کے دستخط موجود ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ کئی افسران کو ایڈمنسٹریشن سیکشن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں انجینئر شہزادہ خان کھوکھر کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا، جبکہ انجینئر عبدالرؤف شیخ، ذیشان مرزا، احتشام خان، کامران احمد اور انجینئر ایاز شہاب کو ایڈمنسٹریشن سیکشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح مختلف اضلاع میں بھی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں لیاقت آباد، نیو کراچی، ناظم آباد اور گلبرگ کے علاقے شامل ہیں۔
ضلع شرقی میں بھی متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں اور تبادلے کیے گئے، جبکہ کچھ افسران کو ایڈمنسٹریشن سیکشن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ضلع غربی کے ایک افسر ریاض حسین کو معطل کرتے ہوئے ان کا ہیڈکوارٹر ایڈمنسٹریشن سیکشن مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا مقصد ادارے میں انتظامی بہتری اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے، جبکہ یہ اقدام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
