Site icon Tashakur News

سرسید پولیس کی کارروائی، 436 کلو سے زائد نان کسٹم چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2026 05 12 at 8.20.10 PM

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اسمگل شدہ چھالیہ کی ترسیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 436 کلوگرام سے زائد نان کسٹم چھالیہ برآمد کرلیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ سرسید پولیس نے سیکٹر 7D-3 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 34 بوریاں نان کسٹم چھالیہ تحویل میں لیں۔

پولیس کے مطابق مخبرِ خاص کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نان کسٹم چھالیہ ایک گاڑی کے ذریعے علاقے میں ان لوڈ کی جارہی ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد امجد ولد محمد مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمگل شدہ چھالیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی جبکہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے پرائیویٹ گاڑیوں اور رکشوں کے ذریعے ترسیل کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ چھالیہ اور گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version