پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند، سندھ میں گرمی برقرار
ترجمان سپارکو کے مطابق 17 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جس کے باعث 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی کو متوقع ہے، جبکہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے۔
سپارکو کے مطابق ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

