Site icon Tashakur News

اکشے کھنہ نے ساتھی اداکار کی توہین پر پروڈیوسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، امیت بہل کا انکشاف

l 1581984 114338 updates

سینئر بھارتی اداکار امیت بہل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار اکشے کھنہ ایک موقع پر ساتھی فنکار کی توہین پر پروڈیوسر اور ٹیم پر سخت برہم ہوگئے تھے۔
ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کا دوٹوک مؤقف

امیت بہل کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کریکٹر اداکار، جو الگ ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، اکشے کھنہ کے ہوٹل میں دوپہر کے کھانے کے لیے آیا۔ جیسے ہی اس نے کھانے کا پہلا نوالہ لیا تو پروڈیوسر کی کسی قریبی خاتون نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی کاسٹ کا حصہ نہیں اور اسے وہاں کھانا نہیں دیا جانا چاہیے۔

اداکار کے مطابق اس پر پروڈکشن ٹیم نے بھی اسے کھانے سے روک دیا، جس کے بعد وہ خاموشی سے پلیٹ چھوڑ کر بیٹھ گیا۔

امیت بہل نے بتایا کہ اکشے کھنہ نے یہ منظر دور سے دیکھا تو فوری طور پر مداخلت کی اور پروڈیوسر اور عملے کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکشے نے کہا کہ بھوک اور عزت کا اصل مطلب کیا ہے، اور فلمیں صرف پلیٹوں یا کھانے سے نہیں بلکہ لوگوں کی عزت اور دعاؤں سے بنتی ہیں۔

امیت بہل کے مطابق اس واقعے نے ثابت کیا کہ اکشے کھنہ اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے اور حساس طبیعت کے حامل اداکار ہیں۔

Exit mobile version