Site icon Tashakur News

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

Screenshot 2026 05 07 205123

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے بغدادی کمپلیکس لیاری میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا برآمد

تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی سابق سفیر، ریٹائرڈ کیپٹن اور سابق ڈی آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر جمیل احمد خان کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی سید علی حسن نے تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ مقررین نے معرکہ حق کو دشمن کے خلاف ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے افواجِ پاکستان، بحریہ، فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تاجر برادری کے نمائندوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد قوم نے ترقی اور استحکام کی جانب ایک نیا قدم بڑھایا ہے، اور جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑی، پاکستانی عوام صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے سیکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، لہٰذا قوم کا فرض ہے کہ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

معرکہ حق کی مناسبت سے لیاری میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا، جس کا مقصد اس دن کو یادگار بنانا تھا جب پاکستانی افواج نے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔

Exit mobile version