Site icon Tashakur News

دشمن میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے: محمد باقر قالیباف

4722030f 85c5 42c7 b0c9 a6080daf492b

ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن منظم میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔
خیبر و کرک میں سی ٹی ڈی کے بڑے انٹیلی جنس آپریشنز، 21 دہشتگرد ہلاک، متعدد گرفتار

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بحری ناکا بندی اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس حکمت عملی کے ذریعے ایران کی مزاحمتی صلاحیت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم تاریخ کے اس حساس مرحلے میں دشمن کے عزائم کو بخوبی سمجھتی ہے اور اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

قالیباف کے مطابق ایران کسی بھی بیرونی دباؤ یا پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوگا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا مؤقف مضبوطی سے جاری رکھے گا۔

Exit mobile version