Site icon Tashakur News

پشاور میں امریکی قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

433489 8734492 updates

امریکی محکمہ خارجہ نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت قونصل خانے کی سرگرمیاں بتدریج محدود کی جائیں گی۔
خطے میں کشیدگی: وزیر خزانہ کا متبادل توانائی کی طرف فوری منتقلی پر زور

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا سے متعلق تمام سفارتی اور قونصلر امور اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کر دیے جائیں گے، جہاں سے آئندہ متعلقہ خدمات اور رابطہ کاری انجام دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام انتظامی بہتری اور سفارتی سرگرمیوں کو زیادہ منظم انداز میں چلانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلہ وار عمل کے دوران مقامی عملے اور جاری قونصلر خدمات کے حوالے سے بھی متبادل انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

یاد رہے کہ پشاور میں امریکی قونصل خانہ طویل عرصے سے سفارتی خدمات انجام دے رہا تھا، تاہم حالیہ سیکیورٹی اور انتظامی جائزے کے بعد اس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version