Site icon Tashakur News

آئی جی سندھ کی شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے چہلم میں شرکت، لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت

Screenshot 2026 05 02 194909

کراچیآئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے چہلم کے موقع پر منعقدہ فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

توانائی شعبے میں اصلاحات تیز کرنے کا فیصلہ، بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

تقریب کے دوران قرآن خوانی، دعا، فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا، جبکہ پولیس افسران، اہلکاروں، شہریوں اور شہید کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کی قربانی سندھ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور یہی قربانیاں محکمہ پولیس کی اصل طاقت ہیں۔

چہلم کی دعا میں اجتماعی طور پر شہید کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تقریب میں اے آئی جی ویلفیئر، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

Exit mobile version