Site icon Tashakur News

انڈونیشیا میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

432929 9435891 updates

انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتا کے قریب واقع شہر بیکاسی میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 84 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست پر ایران غور کر رہا ہے، روس نے ثالثی کی پیشکش بھی کر دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ بیکاسی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں شدید تباہی اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ایک ٹرین میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری ٹرین کے مسافروں کی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ریلوے حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹرینوں کے تصادم کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

Exit mobile version