Site icon Tashakur News

عدالت نے آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایف آئی اے کے تفتیشی حکام کے مطابق شمائلہ نامی ملزمہ کو قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ 

ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ  حیدرآباد عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی۔

Exit mobile version