Site icon Tashakur News

امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں متوقع، پاکستان کی ثالثی کردار کی تعریف

431901 5809032 updates

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جوہری و سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں پاکستان میں امن مذاکرات کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

مارننگ شو میں نازیبا مناظر، وکیل کی شکایت پر پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ

رپورٹ میں پاکستانی اور سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں فریقین اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کے قریب مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اگلے چند روز میں متوقع ہیں۔

اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، جس پر ابتدائی اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق امریکی خبر ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں، تاہم اس کی سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دو طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان سفارتی رابطے بحال کرنے میں نمایاں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اگر اسلام آباد میں مذاکرات کا یہ دور کامیاب ہوتا ہے تو خطے میں کشیدگی میں کمی اور نئے سفارتی امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Exit mobile version