Site icon Tashakur News

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر زور

Screenshot 2026 04 11 192428

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں امن و استحکام، تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امکانات پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور امید ہے کہ یہ مذاکرات دونوں اطراف کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

Exit mobile version