Site icon Tashakur News

رینجرز کی کارروائی، شانو گینگ کے 4 کارندے گرفتار

Screenshot 2026 04 05 031907

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث شانو گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، ضلع وسطی میں عقیدت سے تقریبات

گرفتار ملزمان میں گلزار احمد، ساجد علی، مرتضیٰ اور احمد علی خان شامل ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک جعلی پستول، دو موٹر سائیکلیں، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم تھے اور شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور دیگر برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعے دیں، اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Exit mobile version