Site icon Tashakur News

ٹرانسپورٹرز کا کرایہ نہ بڑھانے کا اعلان، سندھ حکومت کو خراجِ تحسین

Screenshot 2026 04 05 031145

کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کے صدر حاجی مراد نے سندھ حکومت کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔

منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

حاجی مراد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سندھ حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے بڑا بوجھ اپنے اوپر لیا ہے، جس پر ٹرانسپورٹرز حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے عوام کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری حکومتیں اسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہیں اور موجودہ اقدامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

Exit mobile version