Site icon Tashakur News

کمشنر کراچی کا انڈر پاس منصوبوں کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

Screenshot 2026 04 04 205837

سید حسن نقوی نے کریم آباد انڈر پاس اور منور چورنگی انڈر پاس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سندھ حکومت کا 1.72 ارب کا ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام منظور

دورے کے موقع پر کے ڈی اے کے ڈی جی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل، ڈی آئی جی ٹریفک، چیف انجینئر اور واٹر بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی نے کمشنر کراچی کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کریم آباد انڈر پاس اور اس سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کمشنر کراچی نے منصوبے کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

بعد ازاں کمشنر کراچی نے گلستان جوہر میں واقع منور چورنگی انڈر پاس کا بھی دورہ کیا، جہاں جاری کاموں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں، تاہم بروقت فنڈز کی فراہمی کی صورت میں منصوبہ جون 2026 تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔

کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version