Site icon Tashakur News

آسٹریلیا کی ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد

430488 4704728 updates

آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت وزیٹر ویزا رکھنے والے ایرانی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایران نے امریکا سے کسی بھی مذاکرات کی تردید کر دی

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث خدشہ ہے کہ بعض وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ مدت کے اندر واپس اپنے ملک نہ جا سکیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق یہ اقدام عارضی نوعیت کا ہے اور حالات کے مطابق اس پر نظرثانی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت امیگریشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک امیگریشن اور سکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، اور آسٹریلیا کا یہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version